ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تیسرے مقام پر رہے ہندوستان کے ارمان

تیسرے مقام پر رہے ہندوستان کے ارمان

Tue, 11 Apr 2017 19:28:50  SO Admin   S.O. News Service

سیپانگ ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ارمان ابراہیم سپر ٹروفیاو ایشیا سیریز میں بارش اور گاڑی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ایف ایف ایف دوڑ ٹیم کی قیادت کر رہے ارمان نے پہلی ریس میں چھٹے مقام سے شروعات کی تھی۔ کوالیفائنگ میں انہیں توازن بنانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑا، پر اپنی صلاحیت اور رفتار کا مظاہرہ کرکے انہوں نے رکاوٹوں کو پار کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کے ریس کے دوران اچانک ہوئی بارش کی وجہ سے ٹریک سے ہٹایا گیا۔ یہی نہیں، اس کے بعد ان کی گاڑی میں تکنیکی خرابی بھی آ گئی۔ ان سب کے باوجود انہوں نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ فتح کے بعد انہوں نے کہاکہ جس طرح ہم نے اختتامی ہفتہ پر حالات کا سامنا کیا، اس سے میں خوش ہوں، آخر میں پوڈیم پر جگہ پانا شاندار رہا۔


Share: